مزدور کارڈ : سندھ حکومت بڑا اقدام

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ نادراکیساتھ جومعاہدہ طے ہوا ، اس کے تحت کم ازکم 6 لاکھ25ہزار مزدوروں کو کارڈ ایشو ہوگا، یکم جنوری2021کو پہلا کارڈ ایشو کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سوشل سیکیورٹی شہید بینظیر بھٹو کاخواب اور پی پی منشور میں شامل تھا، آج سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کے خواب کو تکمیل دینے کیلئے قدم بڑھایاہے ، یہ قدم نادرا کو منتقل کیا اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، اب کام کرنے والا ہر مزدور خود کو سوشل سیکیورٹی میں رجسٹر کرانے کا اہل ہوگا۔ وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام پاکستانیوں کا مکمل ڈیٹا صرف نادرا کے پاس ہے، نادرایہ کارڈ بناکر مزدورکو دےگا تو مکمل ڈیٹا مرتب ہوگا، سندھ حکومت کے قدم سے مزدوروں کوحق پہنچانےمیں آسانی ہوگی۔