ایسے کام کر کے جائیں گے جن کی کوئی مثال نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی عمومی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبو ں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کراچی کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے ٹھوس اور پائیدار اقدامات کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے ایسے کام کر کے جائیں گے جن کی کوئی مثال نہیں ہوگی۔