وزیراعظم سے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سینیٹ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سینٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں انہوں نے پارلیمانی امور پر گفتگو کی ہے۔ ادھر پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ عامر محمود کیانی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔