شہری اور دیہی علاقوں میں بارش متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں میں امداد پہنچا کر بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کے روز کراچی میں ان سے ملاقات کی ۔ مراد علی شاہ نے سفیر کو بتایا کہ میرپور خاص ڈویژن میں شدید بارشوں سے متعدد افراد اور فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔