پاکستان اور چین اپنے دشمنوں کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے

راولپنڈی : چینی سفیر نے سی پیک سے متعلق کہا ہے کہ دونوں حکومتیں سی پیک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں اور اپنے دشمنوں کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار چینی سفیر یاوجنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جی پنگ نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم چینی صدر کا دورہ پاکستان ری شیڈول کردیا گیا ہے۔ یاوجنگ کا کہنا تھا کہ صدر کا پاکستان کا دورہ اس سال شیڈول میں شامل تھا جو کرونا وائرس کے باعث ری شیڈول کیا گیا۔