ملک میں 60 نئے سیاحتی مقامات کھولنے کی تیاری

اسلام آباد: سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 2022 تک پاکستان میں 60 نئےسیاحتی مقامات کھولنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاحت کے فروغ کیلئےنیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی این سی سی کا پہلا اجلاس ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر زلفی بخاری نے کی۔اجلاس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر،وفاقی محکموں کےنمائندوں نے شرکت کی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ چاروں صوبے میں10نئےسیاحتی مقامات کی نشاندہی کریں، ہرصوبہ اگلے اجلاس میں نئے سیاحتی مقامات کی رپورٹ کمیٹی کوجمع کرائے ان مقامات پر سیاحوں کیلئےسہولیات کا بندوبست کیا جائے گا۔