پی ڈی ایم راہزنوں کے ٹولے پر مشتمل غیر فطری اتحاد ہے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم راہزنوں کے ٹولے پر مشتمل غیر فطری اتحاد ہے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں، یہ راہزنوں کے ٹولے پر مشتمل غیر فطری اتحاد ہے، مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام رہی، وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا، قوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، مدت بھی پوری کریں گے اور انشااللہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔