علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھین کر بھارت نے کم ظرفی کی نئی مثال قائم کی ،شہباز شریف
لاہور:-مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھین کر اور تدفین کی اجازت نہ دے کر بھارت نے کم ظرفی کی نئی مثال قائم کی ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نے جس طرح سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھینا اور "گرفتار" کیا اور اہل خانہ کو وصیت کے مطابق تدفین کی اجازت نہیں دی، بھارتی حکمرانوں کے پاگل پن کے بارے میں بہت کچھ بتا رہا ہے۔ اس نام نہاد بھارتی جمہوریت نے کم ظرفی کی نئی مثال قائم کی ہے۔