کورونا کا پھیلاؤ: اسکول، اندرون شہر ٹرانسپورٹ، ان ڈورجم 12 ستمبر تک بند
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے حملے تیز، این سی اوسی نے اہم فیصلے کرلیے۔ اسکول، اندرون شہر ٹرانسپورٹ، ان ڈورجم 12 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔کورونا کے بڑھتے ہوئے کے رجحان اور انتہائی نگہداشت کی سہولیات پر دباؤ کی روشنی میں، وزیر اعظم کو وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے منتخب اضلاع کے لیے این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی کے مطابق بیماری کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے، منتخب اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک اضافی این پی آئیز نافذ رہیں گی۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور تمام تقریبات پہ پابندی عائد ہوگی، شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت صرف آؤٹ ڈور اور 300 افراد تک تعداد سے مشروط ہوگی۔