وزیراعظم کا برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھنے پر اظہار تشویش
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سے عوام کو مسائل درپیش ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک روب نے بھی ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن واستحکام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کا معاملہ اٹھایا اور پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے سے دہری شہریت کے حامل افراد کو پریشانی کا سامنا ہے۔وزیراعظم نے برطانوی وزیر سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی، ان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔