منچھر جھیل میں پانی کے دبائومیں مستقل اضافہ,دانستر کےدروازوں کے ٹوٹنے کا خدشہ
سندھ کے ضلع دادو کی منچھر جھیل میں پانی کا دبائومستقل بڑھ گیا۔محکمہ آب پاشی کے مطابق کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، بیراج کے تمام پشتے محفوظ ہیں اور عملہ الرٹ ہے سیلابی ریلا ساڑھے پانچ اور چھ لاکھ کیوسک تھا۔ دوسری جانب سندھ کے ضلع دادو کی منچھر جھیل میں پانی کا دبائومستقل بڑھ گیا، دبائو کے نتیجے میں دانستر کے دروازوں کے اوپر سے پانی اوور فلو ہو کر دانستر نہر میں داخل ہو ا۔دانستر نہر کے دروازوں پر پانی کے دبا ئوکے باعث دروازے ٹوٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ منچھر جھیل میں پانی کی سطح 122 آر ایل سے زائد ہے، دانستر گیٹ کی لمبائی لوہے کی نصب شدہ چادر کے ساتھ 22فٹ ہے، جھیل کے سطح 22 فٹ سے زائد ہونے کے باعث پانی گیٹ کے اوپر سے اوور فلو ہو ا۔