ملک میں ایک انقلاب برپا ہوتا دیکھ رہے ہیں، آنے والا وقت دلچسپ ہوگا۔عمران خان کاٹویٹ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز گجرات جلسہ میں سیاسی طور پر باشعور عوام کا زبردست جنون تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جلسے میں خواتین کی شرکت بے مثال تھی، ملک میں ایک انقلاب برپا ہوتا دیکھ رہے ہیں، آنے والا وقت دلچسپ ہوگا۔اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے جلسہ میں بھرپور شرکت پر گجرات کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
گزشتہ شب گجرات میں سیاسی طور پر آگاہ و بیدار عوامی ہجوم میں پایا جانےوالا زبردست جنون! اجتماع میں خواتین کی شرکت بھی نہایت غیرمعمولی اوربےمثال رہی۔ہم اپنی نگاہوں کے سامنے ایک نرم انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔نہایت دلچسپ لمحات ہمارےمنتظرہیں۔شکریہ گجرات! pic.twitter.com/bTTkpmvEpf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 3, 2022