ہاکی فائیو سائیڈ ایشیا کپ : بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

روایتی حریفوں کے درمیان میچ کا آغاز سنسنی خیز انداز میں ہوا، پہلے بھارت نے دو مرتبہ برتری حاصل کی، پاکستان نے دونوں بار سبقت برابر کی۔ پھر پاکستان نے برتری دُگنی کردی لیکن بھارت نے مزید دو گول کرکے سکور چار چار سے برابر کردیا اور اسی سکور پر مقررہ وقت ختم ہوا۔ فائنل کو فیصلہ کن بنانے کےلیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا جس میں بھارتی ٹیم دو گول کرنے میں کامیاب ہوئی۔ پاکستان کی ٹیم ایک مرتبہ بھی گیند کو جال میں نہ پھینک سکا، یوں فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر کا ٹائٹل بھارت کے نام رہا۔ پاکستان ہاکی ٹیم سلور میڈل کی حقدار ٹھہری ، پاکستان کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف 27 گول سکور کر کے ایونٹ کے ٹاپ سکورر جبکہ پاکستان کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان کو بہترین گول کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔