نوشکی : دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق
لیویز ذرائع کے مطابق وین اور مزدہ گاڑی میں احمد وال کے علاقے جورکین میں تصادم ہوا، جس سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے سے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔ لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ ویگن اور مزدہ گاڑی میں ایرانی تیل سمگل کیے جا رہے تھے۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میں دو کا تعلق نوشکی اور دو کا مستونگ سے ہے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔