ایشیا کپ ون ڈے کے چوتھے میچ میں بنگلادیش کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری

بنگلادیش نے 25 آورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لیے ایشیا کپ ون ڈے کے چوتھے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ کا یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں افغانستان پہلے فیلڈنگ کرے گا۔ٹاس کے موقع پر بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے ،اچھا اسکور دینے کی کوشش کریں گے۔افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، لاہور میں ہمیں شائقین کی بہت سپورٹ حاصل ہے۔