لاہور:کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ چوتھے روزجاری
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرانیوالے امیدوارریٹرننگ افسران کوسوالوں کے جواب بھی دیتے رہے جبکہ بعض شہریوں کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگیوں کے خلاف اعتراضات بھی دائرکیے گئے ہیں۔ جن پرریٹرننگ افسران نے امیدواروں سے تحریری وضاحتیں طلب کرلی ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب محبوب انور خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں پرکاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔