تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرپیش رفت نہ ہوسکی
جماعت اسلامی اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےحوالےسےمذاکرات کا سلسلہ شروع ہواتو دونوں اطراف سےیہ تاثر دیا جانے لگاکہ دونوں جماعتیں انتخابی الائنس کے ذریعے انتخابی میدان میں اتریں گی۔ تاہم مذاکراتی ٹیمیں متعددبارمذاکرات کی میزپربیٹھنےکےباوجودکسی ایک دوسرےکےتحفظات دورنہیں کرسکیں، جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت تاحال پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات کاسلسلہ جاری رکھنےکاراگ آلاپ رہی ہےمگرجماعت اسلامی لاہورکےرہنماؤں نےپی ٹی آئی کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کوخارج ازامکان قراردےدیاہے۔ جماعت اسلامی کی طرف سےایک جانب میڈیاکو پی ٹی آئی سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونےکی اطلاعات دی جارہی ہیں تودوسری جانب تردیدکاسلسلہ بھی شروع ہوچکاہے۔