جعلی ڈگری والوں کے لیے آج کا دن بھی بھاری رہا،جمشید دستی کوتین سال جبکہ عاقل شاہ کو ایک سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا،سلمان محسن گیلانی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے حکم پر ماتحت عدلیہ نے جعلی ڈگری والوں پر گھیراتنگ کردیا ہے،ناقص ڈگری کے حامل سابق ارکان پالیمنٹ کو جان کے لالے پڑگئے ہیں،مظفر گڑھ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے جمشید دستی کو تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزاسنائی، عدالتی حکم پر سابق ایم این اے کواحاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا،خیبرپختونخوا کے وزیرکھیل کو بھی ایک سال قید کاٹنا ہوگی جبکہ تین ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا،ادھرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن نے سابق ایم این اے سلمان محسن گیلانی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے،عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تمام منقولہ وغیر منقولہ جائیدادضبط کرنے کا بھی حکم دیا،،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک کی قسمت کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔