پاکستان مشرق وسطیٰ کے تنازع سے بچنے کی کوشش کررہا ہے،امریکی اخبار کادعویٰ
امریکی اخبار ’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان یمن میں سعودی عرب کےفوجی اتحاد کے تحت کارروائی میں شرکت نہیں کرےگا،، تاہم ضرورت پڑنے پرسعودی عرب کے علاقائی دفاع میں مدد کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کسی بھی تنازع میں جانے سے بچنے کی کوشش میں ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1999 کی فوجی بغاوت میں سعودی عرب نے نواز شریف کوپناہ دی ۔2013 ء میں نواز شریف کے دوبارہ انتخاب کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کےلئےسعوی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر دئیے۔ پاکستانی فوج کے تربیتی مشن پر سعودی عرب میں ایک ہزار پاکستانی فوجی موجود ہیں۔ ان اقدامات کا پاکستان کے آئندہ فیصلوں پر اثر ہوسکتا ہے،،گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے سرکاری میڈیا میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے اتحاد میں شمولیت کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ اخبار کے مطابق نوازشریف اور سعودی عرب کے شاہ سلمان کے درمیان فون پرپاکستانی وزیر اعظم نےسعودی عرب کے لئے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا،، رپورٹ کے مطابق سعودی سرزمین اورمقدس مقامات کی حفاظت پر پاکستان سعودی عرب کا ساتھ دے گا۔