کسی بھی خود مختار ملک میں غیر ریاستی عناصر قابل قبول نہیں:نواز شریف
انقرہ میں ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کو یمن کی موجودہ صورت حال پر تشویش لاحق ہے، یمن میں سیکیورٹی حالات پریشان 0کن ہے، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یمن میں آئینی حکومت کا خاتمے باعث تشویش ہے، کسی بھی خود مختار ملک میں غیر ریاستی عناصر قابل قبول نہیں، موجودہ صورتحال عالم اسلام کے لیے پریشان کن ہے، یمن کے مسئلے کا پُرامن حل اور مسلم امہ میں اتحاد چاہتے ہیں۔۔ترکی وزیر اعظم احمد داؤد اوولو کا کہنا تھا کہ اُمت مُسملہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور ترکی خطے میں استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پاکستان اور ترکی کو متاثر کر رہی ہے۔ پاکستان کا درد ہمارا اور ان کی خوشی ہماری خوشی ہے۔ یمن کی صورتحال پر ایران اور سعودی عرب سے رابطے میں ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم محمد نواز شریف ترکی پہنچے اور اپنے ہم منصب احمد دائود اوولو اور صدر رجب طیب اردوان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس میں یمن کی صورت حال، مشرق وسطیٰ اور اُمت مُسلمہ کے اتحاد کیلئے تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ پاکستان اور ترک وزرائے اعظم کی زیر صدارت دونوں سربراہوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئ