عمران خان نے کریم آباد میں پی ٹی آئی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی
کریم آباد میں پی ٹی آئی کیمپ پر حملے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں مقامی قیادت سے رابطہ کیا اور تمام تفصیلات طلب کرلیں، ان کا کہنا تھا کہ متحدہ نے اپنے ہی گورنر کے سامنے دیئے گئے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، تحریک انصاف کے کارکن ایسی حرکتوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ،حملہ ضمنی الیکشن رکوانے کی کوشش ہے ، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ،