رواں برس کا پہلاچاند گرہن
یہ رواں برس پہلا چاند گرہن ہے جس میں چندا ماما کو لگنے والا گرہن اس کی رنگت کو بھی سرخی میں تبدیل کررہاہے ،شمالی اور جنوبی امریکہ ،ایشیا اور آسٹریلیا میں لوگوں نے اس منظر کو دیکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کررکھے ہیں بلڈ مون یا خونی چاند اس چاند کو کہا جاتا ہے جو مکمل طور پر گرہن زدہ ہو ،ایسا اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے ،مکمل گرہن زدہ چاند سرخ رنگت کا ہوتا ہے اسی مناسبت سے بلڈ مون کہلاتا ہے بلڈ مون یہودیوں کے عقیدے کے مطابق اسرائیل کی ترقی اور دنیا میں غلبے کیلیے انتہائی اہم ہے ،،،اسی قسم کی کچھ ضعیف العقیدہ روایتیں ہندوؤں سے بھی وابستہ ہیں جو چاند کی اس کیفیت سے خوف زدہ رہتے ہیں اور گرہن کی رات مختلف قربانیاں دے کر چندا ماما کو راضی کرتے ہیں