پیپلزپارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی چھتیس ویں برسی آج منائی جارہی
پیپلزپارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی چھتیس ویں برسی میں شرکت کے لیے جیالوں کی بڑی تعداد پنجاب سمیت ملک کے طول و عرض سے گڑھی خدا بخش پہنچ گئی ہے، گڑھی خدا بخش میں موجود پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے مزار پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ گڑھی خدا بخش میں خراب موسم کے پیش نظر تقریبات کو محدود کردیا گیا ہے ،،ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے تمام ڈویژنل ،ضلعی،تحصیل اور سٹی دفاتر میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جارہاہے،ذوالفقار بھٹو کی برسی پر سندھ اور آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے