فلم”انسیڈیس:چیپٹر3″کا ٹریلرجاری کردیا گیا
ہدایتکار لی وہینل کی خوف و دہشت سے بھرپور یہ فلم انسیڈیس کا پریکوئل اور انسیڈیس چیپٹر ٹو کا سیکوئل ہے جس میں ڈرموٹ ملرونی،اسٹیفنی اسکاٹ،لین شائے،لی وہینل ،اسٹیو کالٹر،آنگس سیمپسن اور ایشٹن مویو اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ جیسن بلم،اورن پیلی اور جیمز وین کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسے ایک نادیدہ پُراسرار قوت مسلسل تنگ کررہی ہے اور اسکے گھر میں غیر معمولی واقعات رونما ہورہے ہیںخوف،دہشت اور سنسنی پھیلاتے مناظر سے بھرپور یہ فلم انسیڈیس چیپٹر تھری جلد سینما گھروں میں شائقین کو ڈرانے آرہی ہے۔