ایم کیو ایم کے کارکنان اشتعال انگیزی کے ذریعے ضمنی الیکشن رکوانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: عمران خان
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی غیر جمہوری سوچ بے نقاب ہوگئی ہے اور متحدہ نے ہمیں پہلے سے زیادہ پر عزم کر دیا ہے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے فاشسٹ اقدامات اور تشدد کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے اٹھائیں گے ۔ ایم کیو ایم صرف فاشسٹ طریقوں سے ہی جیت سکتی ہے ۔ اس سے قبل عمران خان نے کراچی میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی ٹی آئی کے کیمپ اکھاڑنے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں-