گلو بٹ نے اپنی سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی
گلو بٹ نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسکے خلاف درج مقدمہ میں سیاسی دباو پر بلا جواز انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔ٹرائل کورٹ نے بغیر ثبوت اور گواہوں کے اسے سزائیں سنائیں جوکہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کوکالعدم قرار دیا جائے اور عدالتی فیصلہ آنے تک اسے رہاءکرنے کا بھی حکم دیا جائے۔انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ کو سانحہ ماڈل ٹاون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کے مقدمے میں مجموعی طور پرگیارہ سال کی سزا اور جرمانے کی سزاءکا حکم سنا رکھا ہے۔