فرانسیسی پارلیمنٹ نے دبلی خواتین کے ماڈلنگ کرنے پرپابندی عائد کردی
فرانسیسی پارلیمنٹ کے اس فیصلے کا اطلاق فیشن کے اشتہارات اور فیشن شوز کے دوران ’کیٹ واکس‘ پر بھی ہوگا،،جن کے لیے انتہائی کم وزن اور دُبلی پتلی لڑکیوں سے ماڈلنگ کروائی جاتی ہے فرانس کے اس نئے قانون کے مطابق آئندہ بہت کم وزن اور انتہائی دُبلی ماڈلز کو ملازمت دینے والی ایجنسیوں کو اس جرم میں 75 ہزار یورو جرمانہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھ ماہ کی قید کی سزا بھی بھگتنا پڑسکتی ہے