بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پرتیاریاں جاری
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کوپچاس کروڑسے زائد بیلٹ پیپرزدرکارہوں گے،،الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کے ذمہ دارادارے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے علاوہ دیگرمتعلقہ اداروں سے معاونت حاصل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی دےہے،، ذرائع کے مطابق کمیٹی تمام امورکاجائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ چیف الیکشن کمشنزسرداررضا خان کوفراہم کرے گی،، شیڈول کے مطابق پنجاب اورسندھ میں بیس ستمبر، خیبرپختونخواہ میں تیس مئی جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پچیس جولائی کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیاجائےگا،، ملک بھر کے تمام بیالیس کنٹونمںٹ بورڈزمیں بلدیاتی انتخابات رواں ماہ کی پچیس تاریخ کو ہوں گے،۔