کوئی ایساعمل نہ کیاجائے جس سے کراچی کے عوام کے جذبات پھٹ پڑیں:الطاف حسین
انہوں نے یہ بات جمعہ کی شب فیڈرل بی ایریا کے علاقے کریم آبادمیں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں نجی ٹی وی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کریم آباد میں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ کریم آباد میں ایم کیوایم کا کوئی کیمپ نہیں تھا، وہاں صرف پی ٹی آئی کا کیمپ تھا، پی ٹی آئی کے رہنمااپنی تقاریراوربیانات میں جواشتعال انگیزباتیں کررہے ہیں اس پر علاقے کے عوام کوغصہ آیا اورانہوں نے پی ٹی آئی کے کیمپ پردھاوابولا جوقابل مذمت ہے اورمیں اس واقعہ پر تحریک انصاف کے دوستوں سے ہمدردی اورافسوس کااظہارکرتاہوں۔ الطا ف حسین نے کہاکہ اس وقت کراچی میں جوظلم ہورہا ہے، نائن زیروپرجس طرح چھاپہ ماراگیا،جس طرح گرفتاریاں کی جارہی ہیں، جس طرح ماورائے عدالت قتل ہورہے ہیں اس پر عوام کے دل خون کے آنسورورہے ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں دفن کردیتے ہیں لیکن اند ر ہی اندرگھٹتے رہتے ہیں اورپھرجب ان کے اندرکالاواپھٹتاہے توپھرلوگ یہ نہیں دیکھتے کہ سامنے کون ہے ، پھرانقلاب آیاکرتے ہیں