صولت مرزا سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کانوٹیفکیشن مچھ جیل حکام کوموصول
مچھ جیل سے صولت مرزا کا وڈیو بیان آنے کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی،تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ صولت مرزا کابیان کس نے ریکارڈ کیا اوراس میں کون ملوث ہے، صولت مرزا کے بیان کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی جے آئی ٹی کانوٖٹیفکیشن مچھ جیل حکام کوموصول ہوگیا،اور اس سلسلے میں جے آئی ٹی جلد مچھ جیل کادورہ کرے گی،،جیل حکام کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔