ایلیٹ کے جوان پنجاب پولیس کے لئے باعث فخر ہیں۔ آئی جی پنجاب
لاہورمیں ایلیٹ ٹریننگ سینٹربیدیاں روڈمیں ایلیٹ فورس کےجوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ پانچ سو چھ پولیس اہلکارپاس آؤٹ ہوئے۔ پاس آوٹ کرنے والے اہلکاروں کا دہشتگردی کے خلاف مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ وزیر برائے انسداد دہشت گردی پنجاب ایوب گادھی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاس آؤٹ کرنے والوں میں محکمہ جیل کے نوے اہلکاربھی شامل ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ پولیس کی تربیت موجودہ حالات کے مطابق کی جاتی ہے۔ ایلیٹ فورس انیس سو ستانوے میں قائم کی گئی جو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرادارہ ہے۔ ایلیٹ فورس عالمی معیار کے مطابق ہے۔ پولیس اہلکاروں کوتربیت دینے پر آرمی کے مشکور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نجی سیکیورٹی گارڈز کو بھی تربیت دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ایلیٹ فورس کو پنجاب پولیس کےلئےباعث فخرقرار دیا