افغانستان کے صوبہ ہلمند میں فوج کے ایک یونٹ کی جانب سے اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کرنے کی کوشش کے دوران ہونے والے دھماکے سے 9 شہری ہلاک ہو گئے، ہلاک افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں تاہم مزید افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فوجی اہلکار اسلحہ کو تلف کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک اس میں دھماکہ ہوا، افغان فوج کے ترجمان نے بھی مرکزی شہر لشکر گاہ میں ہونے والے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
افغان فوج کی سنگین غلطی کے باعث 9 شہری ہلاک ہوگئے۔
Apr 04, 2017 | 17:20