رواں سال الیکشن کے لئے تیار ہیں، اگلا وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا,سابق صدر آصف زرداری
گڑھی خدا بخش میں بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر کارکنوں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ ہم پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔۔ ہم نہیں سمجھتے کہ پاکستان میں کبھی انصاف ہوا ہے۔۔ شہید بھٹو کے ساتھ ظلم و زیادتیاں ہوئیں، آج دیکھنا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے, سابق صدر آصف زرداری نے ن لیگ اور پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔۔ بولے کہ پیپلز پارٹی پر بُری نظر رکھنے والوں سے پہلے ڈرے تھے نہ اب ڈریں گے۔۔ پنجاب میں پندرہ دن قیام کیا تو کاغذی شیروں اور بلے والوں کی حالت خراب ہو گئی۔۔ ابھی تو میں ہر ضلع، ہر علاقے میں جاؤں گا، وہاں بھی جئے بھٹو کے نعرے لگیں گے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مخالفین نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے منصوبوں کو اپنا نام دیا۔۔ چین کے ساتھ سی پیک منصوبہ ہمارا ہے۔۔ ملک کو ایٹمی پروگرام بھی بھٹو نے دیا تھا۔۔ سابق صدر بولے کہ آج بجلی نہ صرف مہنگی بلکہ ناپید ہے، پانی بھی غائب ہے, سابق صدر بولے کہ ہم رواں سال الیکشن کے لئے تیار ہیں، اگلا وزیراعظم پیپلز پارٹی کا بنا کر دکھاؤں گا, آصف زرداری نے کہا کہ بی بی شہید نے کبھی اپنی بات نہیں کی، ہمیشہ پاکستان اور عوام کی بات کی۔۔ پیپلز پارٹی میدان میں آ گئی، اب سارے پیٹو بھاگیں گے