حکمران دھاندلی اور دھونس سے اقتدار میں آئے، انہیں قومی سلامتی کی نہیں، پانامہ کی پریشانی ہے,چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو
گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی اڑتیسویں برسی پر بلاول بھٹو انتہائی پُرجوش اور حکمرانوں کے خلاف جارحانہ انداز میں نظر آئے۔۔ کارکنوں سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بولے کہ حکمران دھاندلی اور دھونس سے اقتدار میں آئے۔۔ ان کی کوئی معاشی پالیسی ہے نہ خارجہ پالیسی۔۔ دہشت گردی کا مسئلہ بھی جوں کا توں ہے, بلاول بھٹو نے پانامہ کے معاملے پر بھی شریف برادران کو آڑے ہاتھوں لیا۔۔ بولے کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل نہیں کیا۔۔ حکمرانوں کو قومی سلامتی کی نہیں، پانامہ کی پریشانی ہے, چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ترقی ترقی کا ڈھول پِیٹ کر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔۔ اگر ترقی ہو رہی ہے تو بیرونی قرضے کیوں بڑھتے جا رہے ہیں, بلاول بھٹو نے جارحانہ انداز میں کہا کہ میاں صاحب عوام آپ سے آپ کے چھوٹے بھائی سے نجات پانا چاہتے ہیں۔۔ اب عوام آپ کو نکال کر ہی دَم لیں گے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر عوام میرے ساتھ ہیں تو دُنیا کی کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی