چقندر نظام ہضم میں خرابی دائمی قبض کا قدرتی علاج ہے: ماہرین
غذا ہضم نہ ہونے اور دائمی قبض کے شکار افراد چقندر کااستعمال کرکے اس سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پچاس سے ساٹھ گرام پکے ہوئے چقندر کا ناشتے سے قبل یا نہار منہ استعمال بہترین نتائج کا حامل ہے، چند روز کے استعمال کے بعد نظام ہضم بحال ہوجاتا ہے جبکہ دائمی قبض کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔