ذمہداروں کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی جائے گی ،، حملے میں درجنوں بچے ہلاک اور زخمی ہوئے تھے : حکام

اقوام متحدہ نے افغانستان میں مدرسے پر فضائی حملے کی تحقیقات شروع کردیں،، حملے میں درجنوں بچے ہلاک اور زخمی ہوئے تھے،،
عینی شاہدین کے مطابق طالبان کے زیر قبضہ شمال مشرقی صوبے میں واقع مدرسے میں افغان فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے حملے کے وقت مدرسے میں گریجوایشن تقریب جاری تھی،، ناقدین کا بھی کہنا ہے کہ حملہ افغان فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سے کیا گیا ،، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ٹیم حقائق کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ تمام فریقین کو یاد کروایا گیا کہ وہ شہریوں کو مسلح تصادم کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے پابند ہیں،،
تاہم کابل میں موجود حکومتی عہدیداروں نے حملے کے حوالے سے متضاد بیانات دیئے، جن میں سے چند نے حملے میں کسی شہری کی ہلاکت سے انکار کیا بلکہ مدرسے پر حملے سے ہی انکار کر دیا،، جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ذمہداروں کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی جائے گی،،