گرین شرٹس نے سیریز میں چار پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے کینگروز سے فاصلہ بڑھا لیا

پاکستان نے کیریبئنزکیخلاف سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے عالمی ٹی ٹونٹی کرکٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مستحکم کرلی ہے، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سیریز شروع ہونے سے قبل گرین شرٹس 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھے،آسڑیلیا نے بھی گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت کر 126 پوائنٹس ہی حاصل کیے تھے،،، تاہم اعشاریائی فرق سے پاکستان کو برتری حاصل تھی،،،کالی آندھی کیخلاف سیریز میں پاکستان کو چار قیمتی پوائنٹس ملے،جس سے پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد130 ہوگئی ہے،آسڑیلیا126 پوائنٹس کےساتھ بدستور دوسرے نمبر پرہے،بھارت124 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،نیوزی لینڈ116 پوائنٹس کےساتھ چوتھے، جبکہ انگلینڈ114 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پرہے،پاکستان سے سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم 115 پوائنٹس کےساتھ پانچویں نمبر پر تھی لیکن سیریز میں ناکامی کے بعد کیربیئنز چار پوائنٹس کی کمی کے بعد ساتویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں،جنوبی افریقہ کے بھی111 پوائنٹس ہیں لیکن اعشاریائی فرق سے پروٹیز چھٹے نمبر پر ہیں