اقوام متحدہ نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہو یا غزہ، شہریوں کی حفاظت ہونی چاہیے
اقوام متحدہ اور مسلمان ملکوں کی تنظیم او آئی سی نے کشمیریوں اور فلسطینیوں پر مظالم کی شدید مذمت کی ہے،،
نیویارک سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کشمیر میں حالات دیکھ رہے ہیں، وہ بہت تشویشناک ہیں،، غزہ کے شہری ہوں یا کشمیر کے، ان کی حفاظت ہونی چاہیے،، سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہلاکتیں کہیں بھی ہوں ان کی تحقیقات ہونی چاہیں،، انہوں نے عالمی ادارے کے ارکان ممالک پر زور دیا کہ مسائل حل کرنے کےلیے راستے تلاش کریں،، بھارت فیکٹ فائنڈنگ مشن کو کشمیر جانے کی اجازت دے،، انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،،
اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر يوسف نے بھی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے،،