متحدہ عرب امارات: گھریلو کارکنوں کی تنخواہ باہمی رضا مندی سے طے ہوگی۔
اماراتی ہیومن ریسورسز کی وزارت نے کہا ہے کہ گھریلو کارکنوں کی تنخواہ متعلقہ فریقوں کی باہمی رضا مندی سے طے ہوگی۔متحدہ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی ہیومن ریسورسز کی وزارت نے کہا ہے کہ آجر اور اجیر کے درمیان جو معاہدہ ہوگا وہ دونوں کی رضا مندی اور شفافیت پر مبنی ہوگا ۔ واضح رہے کہ امارات کی لیبر مارکیٹ کھلی منڈی ہے جس میں طلب اور رسد کی بنیاد پر معاہدے ہوتے ہیں۔ آجر اور اجیر کام کی نوعیت اور کام کے بدلے میں مراعات وغیرہ کا فیصلہ باہمی رضا مندی سے کریں گے حکومت گھریلو کاکارکنوں کی تنخواہ مقرر نہیں کرتی۔