سعودی عرب: برڈ فلو کے پیش نظر ہالینڈ سے پرندوں کی درآمد پر عارضی پابندی
سعودی وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت نے ہالینڈ سے زندہ پرندوں اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزار ت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ حیوانی صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ میں برڈ فلو کا وائرس پایا گیا ہے جس کے پیش نظر مملکت میں ہالینڈ سے زندہ پرندے اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔