امریکا اور اسرائیل شام میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ایرانی صدر
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان ترکی روانہ ہونے سے پہلے دیا، جہاں وہ اپنے ترک اور روسی ہم منصب رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی صدر کے مطابق شامی تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائیوں کی وجہ سے ہی گزشتہ سات برسوں میں 5لاکھ شامی باشندے ہلاک ہو چکے ہیں۔