آرمی چیف سیدھی بات کرتے ہیں ان کے کام کی تعظیم کرنی چاہیے۔ شہبازشریف
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک پروفیشنل فوجی ہیں، وہ بالکل سیدھی بات کرتے ہیں، آرمی چیف جو کام کر رہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہیئے، انہوں نے کہا ہمیں مل کر ملک کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنانا ہے، پاک فوج ملک کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ مجھے نیب نے طلب کیا اور میں وہاں گیا، نیب کے تمام سوالات کو پوری قوم کے سامنے پیش کیا، بدعنوانی جہاں بھی ہو اس کا احتساب کرنا نیب کی ذمہ داری ہے، جہاں اربوں کھربوں کھائے گئے، امید ہے نیب ان کو بھی سامنے لائے گی،،اورنج لائن پر کرپشن کا رونا دھونا قوم کو گمراہ کرنے کی سازش ہے، نیب سب کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزید کہا کہ موقع ملا تو خیبرپختونخوا اور سندھ کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے، دونوں صوبوں میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنائیں گے، جب لندن گیا تب بھی چہ مگوئیاں کی گئیں، چوہدری نثار نے ملاقات میں تحفظات کا اظہارکیا، الزامات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیئے۔