عوام اور ووٹ کی حکمرانی کے بغیر ہر ڈاکٹرائن کا تجربہ ناکام ہوگا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والے مجبور ہیں اس لئے جمہوریت کو بھول گئے اور بھٹو کے نظریہ کو دفن کردیا۔ سینیٹ کے انتخابات میں رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔ تاریخ میں عمران خان تو بہت مل جائیں گے مگر قائد اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف جیس شخصیات پیدا نہیں ہوں گی۔۔ اب عوام اور ووٹ کی حکمرانی چلے گی، اسکے بغیر ہر ڈاکٹرئن کا تجربہ ناکام ہوجائے گا
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ بابر اعوان ہر دور میں بکتا رہا ہے اور بکتا رہے گا۔ پرویز مشرف کیسے آمر ہیں انہوں نے تمغہ جمہوریت بھی سجایارکھا ہے۔ چوہددری نثار کے حوالے سے کیپٹن ریٹائرڈ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نواز شریف کے نظریہ کو سمجھتے ہیں وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔