مریم نواز نے نواز شریف اور ان کے خلاف ہونے والی تمام کارروائی کو براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کردیا
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ نواز شریف اوران کے خلاف نیب عدالت کی تمام کارروائی براہ راست نشرکی جائے، تاکہ قوم کوسچ کاپتاچل سکے، اس سے پہلے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ صبح سے رات تک عدالتوں میں بٹھا دیا جاتا ہے،جب ساری حکومت پر مقدمات بنا دیئے جائیں گے تو کام کون کرے گا،،، بیگم کلثوم نواز کی طبعیت کے حوالے صحافی نے مریم نواز سے سوال پوچھا کہ ڈاکٹروں نے کیا کہا ہے،جس پر مریم نوازنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی،،، ڈاکٹروں کی جانب سے کلثوم نواز کی ریڈیو تھراپی ہونی ہے،ریڈیو تھراپی ہو رہی ہے ختم ہو گی تو پتہ چلے گا