دودھڑوں میں تقسیم متحدہ کی ایک اورپتنگ کٹ کرپی ایس پی کے آنگن میں جاگری

گزشتہ دس روزکے دوران ایم کیوایم پاکستان کے دوایم پی اے اورتین ایم این اے پارٹی چھوڑگئے،کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 253 سے متحدہ کے ٹکٹ پرمنتخب محمد مزمل قریشی بھی پارٹی سے ناراض۔انیس قائم خانی اوردیگررہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔۔اس موقع پرانیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ متحدہ بہادرآباداورپی آئی بی کے مختلف شعبوں کے پندرہ ذمے داران بھی پی ایس پی میں شامل ہوئے ہیں۔متحدہ کے لوگ کنوینئرشپ کے جھگڑے کی وجہ سے پی ایس پی میں شامل ہورہے ہیں,اس موقع پرمزمل قریشی نے کہا کہ پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ کسی دباؤ پرنہیں کیا۔متحدہ میں سربراہی اوربلدیاتی اداروں کی رقم کی بندربانٹ کا تنازع ہے,
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹرصغیرحسین،انیس احمد ایڈووکیٹ اور دیگررہنما بھی اس موقع پرموجود تھے