طالبان کا بچھڑا بھائی عمران خان نواز شریف کی ایکسٹینشن ہے,عمران خان اور نواز شریف کی منافقت اور سیاست ایک ہے، بلاول بھٹو

نواز شریف ضیاالحق کے وارث ہیں،بھٹواورضیا الحق کے وارث آپ کے سامنے ہیں،، تیسرا منافقت کے گھوڑے پربیٹھ کر دوڑا چلا آرہا ہے،اس کے جھنڈے پر یوٹرن لکھا ہے،طالبان کا بچھڑا بھائی عمران خان نواز شریف کی ایکسٹینشن ہے، عمران خان اور نواز شریف کی منافقت اور سیاست ایک ہے، مذہبی انتہا پسندوں کی بی ٹیم کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے,بلاول بھٹو کا کہناتھا نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی تحریک چلائیں تو انہیں ہنسی آتی ہے، نواز شریف صبح عدلیہ کو گالی دیتے ہیں اور شام کو اپنے وزیر اعظم کو معافی مانگنے بھیج دیتے ہیں، یہ ان کا طریقہ واردات ہے، بڑے میاں ہوں یا چھوٹے میاں، ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے، یہ مولاجٹ بن کر دھونس دھاندلی سے ملک چلانا چاہتے ہیں,بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم آج بھی بھٹو کے عدالتی قتل کا انصاف مانگتے ہیں،، عوام کو اس سے غرض نہیں کہ کس کو کیوں نکالا گیا بلکہ عوام کو اپنے مسائل کا حل چاہیے، نواز اور عمران نے کچھ کام کیا ہوتا تو پیپلز پارٹی کے خلاف پراپیگنڈا نہیں کرتے، عوام میں کس منہ سے جاﺅ گے غالب،، شرم تم کو مگر نہیں آتی، نواز اور عمران اقتدار کیلئے ایک دوسرے کو نیچا دکھا رہے ہیں