دھرنے اور ایجی ٹیشنز اس ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں, وزیرداخلہ احسن اقبال
چکدرہ میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب میں وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اقتصادی پالیسی اس بیج کی مانند ہے جس کی بروقت بوائی اور پھر آبیاری و نگہداشت تک ہرپہلو کا دھیان رکھنا پڑتا ہے۔ تبھی وہ بیج نشوونما پاتا اور تناور درخت بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی امن و امان کی فضا ہی میں ممکن ہے جبکہ دھرنے اور ایجی ٹیشنز اس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ ریاستیں عشروں پر مبنی معاشی پالیسیوں کی بدولت ترقی کرتی ہیں۔ اگر ان پالیسیوں کے تسلسل اور نشوونما کا راستہ روکا جائے تو ترقی کا عمل بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بیسویں صدی سیاسی کشمکش کی صدی تھی تاہم اکیسویں صدی معاشی و اقتصادی ترقی کی صدی ہے۔ اس لیے اس صدی میں کوئی بھی ملک سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا