پاک فوج کے پروموشن بورڈ نے 40بریگیڈئرز کی میجر جنرل کے عہدوں پرترقی کی منظوری دیدی
پاک فوج نے چالیس بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان میں سے گیارہ افسران کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔
پاک فوج کے پروموشن بورڈ نے جس کا اجلاس بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں آج راولپنڈی میں ہوا۔ ان ترقیوں کی منظوری دی۔