روس کے ساتھ اسلحے کی دوڑ اور سرد جنگ کی کیفیت نہیں چاہتا۔ نیٹوسربراہ
نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد روس کے ساتھ اسلحے کی دوڑ اور سرد جنگ کی سی کیفیت نہیں چاہتا، انہوں نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں امریکی و دیگر میزائلوں کی تنصیب عمل میں نہیں آئے گی،روس کے ساتھ اسلحے کی دوڑ اور سرد جنگ کی کیفیت نہیں چاہتا۔ انہوں نے اس عسکری اتحاد کے رکن ممالک پر دفاعی بجٹ بڑھانے اور انہیں مقررہ اہداف تک پہنچانے کے لیے زور دیا۔ مغربی دفاعی اتحاد کے ستر برس مکمل ہونے کے موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ یہ عسکری اتحاد آج بھی کافی مضبوط ہے۔