پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی، ہنڈرڈانڈیکس 38ہزار کی نفسیاتی حد بھی گنوا بیٹھا
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت آغازکے بعد مارکیٹ میں مندی چھاگئی ہے،شدید مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 38ہزار کی نفسیاتی حد بھی گنوا بیٹھا ۔دوپہرتک 207پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 37ہزار815پر ٹریڈ کرنے لگا۔گذشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج زبردست اتار چڑھاؤ کے بعد 13پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 22 پوائنٹس پربندہوئی تھی۔اس سے قبل منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 36 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔